سرجری ابھی باقی ہے پہلے آلات تو مکمل ہونے دیں، چیئرمین پی سی بی

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کہتے ہیں کہ لوگ سرجری کی بات کرتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ 4،5 کے گلے کاٹ دوں، ایسا نہیں ہوتا، پہلے پول بننے دیں، بیک اپ ہوگا تو پھر سرجری بھی ہوگی۔ سرجری ابھی باقی ہے پہلے آلات تو مکمل ہونے دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے سب معاملات کو ٹھیک کرکے جاؤں گا، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ گھماؤں گا اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں، خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سے شکست پر عمران خان خفا، جیل سے پیغام بھی دے دیا

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، چیمپئنز کپ ستمبر کے آخر میں مکمل ہوگا تو پرفارمنس والے آگے آجائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے لڑکے نکالے ہیں، 17 کھلاڑی ہیں اب کھلانا کوچ اور کپتان کا کام ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وقار یونس  نے مینٹورز کے حوالے سے مدد کی ہے،  وقاریونس نے ہی ایک ٹیم سنبھالنی تھی، اب  وہ باقاعدہ  طور پر ٹیم سنبھالیں گے۔ مجھے آئے ہوئے 5،7 مہینے ہوئے ہیں پوری کوشش کررہا ہوں کہ حالات کو بہتر کر لوں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پچ کی رپورٹ مانگی ہے وہ کل تک مل جائےگی، شکست پر افسوس ہوا ہے۔ بہتری کی کوشش کررہے ہیں تھوڑا وقت لگے گا لیکن سب بہتر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست، پی سی بی چیئرمین کا اہم بیان آگیا

’چیمپئنز کپ ایک ہفتے آگے  لے جانا بھی یو ٹرن نہیں تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ فیصلوں پر انگلی اٹھائی گئی ہے، کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ  میں نے نہیں کیا تھا، فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اگلے چند روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!