وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔ مریم نواز نے ریلیف والا بجلی بل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’الحمدُ للّٰہ، نواز شریف کی خواہش اور ہدایت کے مطابق پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع‘۔
الحمدُ للّٰہ، نواز شریف کی خواہش اور ہدایت کے مطابق پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع 🤲🏼❤️ pic.twitter.com/iaONa84Yzt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 27, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا آغاز ہو گیا، نادر بلوچ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بجلی کا بل شئیر کیا تو منٹوں میں اس بل کا آن لائن اسٹیٹس سامنے آگیا۔ آج مریم نواز صاحبہ نے جو بل شئیر کیے ہیں اُن سب کے ریفرنسز اور ناموں کو بلر کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی آن لائن اسٹیٹس چیک نہ کرسکے۔ اسے کہتے ہیں شفافیت۔
واہ کمال ہوگیا۔ کل ترجمان عظمیٰ بخاری نے بل شئیر کیا تو منٹوں میں آن لائن اسٹیٹس سامنے آگیا۔ آج مریم نواز صاحبہ آپ نے جو بلز شئیر کیے ہیں اُن سب کے ریفرنسز اور ناموں کو بَلر کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی آن لائن اسٹیٹس چیک نہ کرسکے۔ اسے کہتے ہیں شفافیت۔
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) August 27, 2024
فیضان شیخ نے لکھا کہ مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے گئے دونوں بِلوں کے 326 یونٹس ہیں ایک کا بل 17904 جبکہ دوسرے کا 19355 روپے آیا ہے،کیا ان لوگوں نے عوام کو چیونٹیاں سمجھ رکھا ہے؟
لو جی ایتھے ہی پھڑے گئے جے🧐
دونوں بِلوں کے 326 یونٹس ہیں
ایک کا بل 17904
دوسرے کا 19355
عوام کو چیونٹیاں سمجھ رکھا ہے؟؟ https://t.co/B5Umbk0S26 pic.twitter.com/CDSjocmWWl— Faizan Shaikh (@FaiziWithKhan) August 27, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب فیک اور ایڈیٹڈ بل ہیں اصل بجلی کے بل آن لائن موجود ہیں۔
یہ سب فیک اور ایڈیٹڈ بلز ہیں۔
اصلی بلز آن لائن موجُود ہیں۔ https://t.co/jaihFQgScs— GHUMMAN Official (@GhumanPTI) August 27, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ پوچھنا یہ تھا کہ جب شیئر کیے گئے دونوں بل 326 یونٹس کے ہیں تو ایک صارف سے تقریباً 1500 روپے ایکسٹرا کیوں لیے جارہے ہیں ؟ کیا اس کا گھر گرڈ اسٹیشن سے زیادہ دور پڑتا ہے یا یہ سوتیلا پنجابی ہے۔
پوچھنا یہ تھا کہ دونوں بل 326 یونٹس کے ہیں تو ایک صارف سے تقریباً 1500 روپے ایکسٹرا کیوں لیئے جارہے ہیں ؟ کیا اسکا گھر گرڈ اسٹیشن سے زیادہ دور پڑتا ہے یا یہ سوتیلا پنجابی ہے🤔 https://t.co/HUHgEPDL2O pic.twitter.com/NmbtM9RMZg
— قبلہ بڑے ڈاکٹر ساب⚰️🚑 (@Shahzad_Sidd11) August 27, 2024
حسین نامی ایکس صارف نے لکھا کہ اب بجلی کےبل بھی فارم 47 کی طرز پر بن رہے ہیں۔
ان دونوں بلوں میں 326 یونٹ استعمال ہوئے ایک کا بل 14971 ہے اور ایک کا 13343ہے
اب بجلی کے بل بھی فارم 47 کی طرز پر بن رہے https://t.co/sRGOMxW4mT pic.twitter.com/Ki6NlTEZrn— Haseeb Ghazanfar (@Jutt_Speaks65) August 28, 2024
جہاں کئی صارفین بجلی کے بلوں میں ریلیف پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں بعض صارفین نے مسلم لیگ ن کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ ریلیف عارضی ہے اس کا مستقل حل نکالنا چاہیے تاکہ عوام بھی سکون کا سانس لے سکے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بھی اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں 500 تک یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔