لینڈ سلائیڈنگ، فلڈنگ کے بڑھتے خدشات: مظفرآباد میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور تغیانی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش ضلع مظفرآباد میں جمعے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلان کیا جا رہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریا ،ندی اور نالوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی بلند ترین چوٹی ’سروالی‘ آج تک سر کیوں نہ کی جاسکی؟

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق نے وی نیوز کو بتایا کہ مساجد میں اعلان  قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے ایس ڈی ایم اے کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

اسی دوران ایس ڈی ایم اے نے  بیان  جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث  لینڈ سلائیڈنگ کا حطرہ ہے جس کے پیش نظر مظفرآباد شہر کے علاوہ ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

بدھ کو شروع ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے مظفرآباد کو اسلام آباد سے ملانے والی دونوں شاہراہیں بند ہوگئی تھیں جن کو بعد میں کھول دیا گیا۔

اسی طرح  سے وادی نیلم کو مظفرآباد سے ملانے والی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی اور پہاڑوں کی تودوں کی وجہ سے بند رہی جس کو بعد میں ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: موسلا دھار بارشیں، کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ

دریں اثنا دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے پانی کے بہاؤ میں بھی مسسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے دریاؤں کے قریب رہنے والی آبادیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ  دونوں دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ