پنجاب کی صدارت: پی ٹی آئی کے کن امیدواروں کے درمیان رسہ کشی جاری؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر حامد اظہر کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد صدارت کا عہدہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پنجاب کی صدارت حاصل کرنے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔ اہم امیدواروں میں احمد چٹھہ، شیخ وقاص اکرم، بلال اعجاز شامل ہیں جبکہ لطیف کھوسہ بھی پنجاب کی صدارت حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چاہے جتنا ڈرا لے، عمران خان نے اب جلسہ منسوخ کرنے سے منع کردیا، علیمہ خان

علی امین گنڈاپور پنجاب میں متحرک ہونے کی وجہ سے شیخ وقاص اکرم کی حمایت کر ہے ہیں جبکہ علیمہ خان حماد اظہر کی مخالفت میں شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کی صدارت دینے کی حمایت میں کھڑی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کے نام پر شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ اس مخالفت کی بڑی وجہ شیخ وقاص اکرم کا ورکرز کے ساتھ رابطے میں نہ ہونا اور پاکستان تحریک انصاف میں پرانے لوگوں کو نظر انداز کیے جانے کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔

احمد چٹھہ

گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ پنجاب کے صدر بننے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

حامد ناصر چٹھہ کے فرزند احمد چٹھہ تحریک انصاف کے پرانے ورکر ہیں اور وہ کارکنوں کے ساتھ رابطوں اور متحرک کردار ادا کرنے کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ گراس روٹ لیول پر بھی احمد چٹھہ کو حمایت حاصل ہے۔

بلال اعجاز

گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی چوہدری بلال اعجاز بھی پنجاب کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بلال اعجاز جارحانہ مزاج وجہ شہرت ہے۔

لطیف کھوسہ

سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ بھی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر بننے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم ان کے صدر بنائے جانے کے امکانات کم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘