عمران خان جیل میں کان کے انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کے حالیہ طبی معائنے کے بعد موصولہ اطلاعات کے برعکس مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کان کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مورال بلند، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں، ذاتی معالج کا طبی معائنے کے بعد بیان

جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبیلز بھی درکار ہیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کروائی جا رہی۔

خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھاکر اختلافات ختم کروانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیے جانے پر کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے طبی ماہرین نے معائنہ کرنے کے بعد ان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق اسکول ٹیچر چین کے نئے ارب پتی بن گئے، کمپنی کے حصص میں 787 فیصد اضافہ

امریکی وسط مدتی انتخابات میں دھچکے کے بعد ٹرمپ کی شمالی کوریا سے دوبارہ رابطوں کی کوشش کا امکان

کیا آپ کا بچہ آپ سے دور ہورہا ہے؟ ماہرین نے خطرے کی ابتدائی نشانیاں بتادیں

کیا اب کمپیوٹر پر بھی مفت 4K ویڈیوز ایڈٹ کر سکیں گے؟ انسٹاگرام نے بڑا سرپرائز دے دیا

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی دباؤ کا شکار

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟