پی ٹی آئی کی 22 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ عام کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے لاہور میں 15 ستمبر 2024 کو ہونے والے جلسہ کی تاریخ بدلتے ہوئے اسے 22 ستمبر 2024 کو منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے زیر دستخطی ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں 3 صفحات پر مشتمل ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں عمر ایوب نے لکھا کہ لاہور میں 15 ستمبر 2024 کو سیاسی اجتماع کے انعقاد کے لیے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) کے لیے درخواست لکھی گئی تھی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ’ اب چونکہ مورخہ 15 ستمبر 2024کو 12 ربیع الاول ہو سکتا ہے اور پوری قوم بشمول ہمارے کارکنان، سپورٹرز اور قائدین اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت منانے میں مصروف ہوں گے۔ اب، پاکستان تحریک انصاف اسی اجتماع کو 22 ستمبر 2024  کو لاہور میں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر نہیں، ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 22 ستمبر کو ضلع لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں سیاسی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے لیے زیر دستخطی آپ کے دفتر سے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کرتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی امن و امان اور نظم و ضبط کو قائم رکھنے پر یقین رکھتی ہے، لہٰذا، پی ٹی آئی کے عہدیداران 22 ستمبر کو مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کسی بھی طرح کی افراتفری سے پاک سیاسی اجتماع کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پاکستان کے سیاسی اور پارلیمانی نظام کی ایک بڑی اسٹیک ہولڈر ہے۔ پی ٹی آئی، اس کے اراکین، قیادت اور حامیوں کو پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے جیسا کہ پاکستان کے آئین کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔ ایسے جائز حقوق سے انکار اس بنیادی آئینی اصول کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جس پر سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) کی بنیادیں قائم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم