ملک بھر میں آن لائن بینکنگ میں خلل، اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا 

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں انٹر بینک نیٹ ورک کی سب سے بڑی نمائندہ کمپنی ’ون لنک‘ کا مختلف بینکوں میں آن لائن رقوم کی منتقلی کا نظام خراب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) سے بھی نقد رقم نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم سے مطلوبہ رقم کم نکلے تو کیا کرنا چاہیے؟

پیر کو ملک بھر میں مختلف بینکوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ آن لائن رقوم کی منتقلی نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ ’اے ٹی ایم‘ سے رقم نکالنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ’ون لنک‘ کے سسٹم میں آنے والی اس خرابی کے نتیجے میں ان کا کاروبار اورمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ آن لائن بینکاری مختلف خدمات کے لیے ایک ڈلیوری چینل کے طور پر پاکستان میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس سے بینکوں کے علاوہ صارفین کو بھی ایک بڑی سہولت میسر آئی ہے جیسے نقد رقوم کی منتقلی ، بلوں کی ادائیگی  اور دیگر کاروباری لین دین اب اسی آن لائن بیکنگ کے ذریعے ہی ہو رہا ہے۔ ای بینکنگ کے ذریعے بینک اپنے صارفین کو تیز اور بہتر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

صارفین کی شکایات سامنے آنے کے بعد ’ون لنک‘کے عہدیداروں نے کہا  ہے کہ اس کا کچھ بینکوں کے ساتھ رابطہ متاثر ہوا ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اے ٹی ایمز اور آن لائن رقوم کی منتقلی میں آنے والے اس خلل کے بارے میں تا حال کسی بینک نے وضاحت جاری نہیں کی۔

دوسری جانب اگست کے اوائل میں پاکستان بھر میں اے ٹی ایمز کی بندش کی مبینہ اطلاعات گردش کرنے کے چند روز بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فیکٹ چیک: پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی جعلی خبروں کے جواب میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ فی الحال ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا ایسا کوئی ارادہ یا مسئلہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟