نوجوانوں کے لیے رول ماڈل اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ایوان بالا سینیٹ کا بڑا اعزاز

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ نے پیرس اولمپیکس میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں ارشد ندیم کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا گیا ہے اور انہیں 40 سال بعد ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا استقبالی جلوس 13 گھنٹوں بعد میاں چنوں پہنچ گیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں ارشد ندیم کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کیا گیا جسے ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے اسے ایک رول ماڈل قرار دیا۔

قومی نشریاتی ادارے کے مطابق قرارداد میں حکومت سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا

سینیٹ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ارشد ندیم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی نے بھی قومی ہیرواورپیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسمبلی میں پیش کی گئی تہنیتی اورانہیں ہیرو قراردیے جانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو قومی ہیروقراردینے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

واضح رہے کہ وسطی پنجاب کے علاقے خانیوال کے ایک بڑے اور معاشی طور پر پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ارشد ندیم نے ایک ایسے خطے میں اولمپیکس میں کامیابی کا خواب دیکھا جہاں کھیلوں کی سہولیات تو دور کی بات، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات بھی نا پید ہیں۔

پیرس سے واپسی پر ارشد ندیم کا استقبال واٹر کینن کی سلامی کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ انہیں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔اس پر ارشد ندیم نے کہا تھا کہ ’میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے والدین اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مصنف کا ارشد ندیم کی زندگی پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد سے ارشد ندیم کو سرکاری اور نجی اداروں کی جانب سے تقریباً 10 لاکھ ڈالر کے انعامات دیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی بارڈر فورس نے 17 افراد کو زبردستی ملک میں دھکیلنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام، کھلاڑیوں میں بڑی رقم تقسیم

سائرہ پیٹر لندن رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی صوفی اوپیرا اسٹار بننے کے لیے تیار

18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا پنجاب آج دفاع کے لیے تیار نہیں، بلاول بھٹو کی ن لیگ پر تنقید

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟