انتظامی مسائل اور طیاروں کی کمی، 3 پروازیں منسوخ، 24 تاخیر کا شکار

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایئرلائنز کے انتظامی مسائل، طیاروں کی کمی اور موسم کی خرابی کے باعث ملک میں 24 سے زیادہ ملکی و غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملک کے 3 بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے 3 پروایں منسوخ کی گئیں، پی آئی کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 اور اسلام آباد سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 632 منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کے باعث 30 پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

علاوہ ازیں، کراچی سے دبئی، بغداد، استنبول، فیصل آباد اور لاہور کی پروازوں کے علاوہ نجف، دبئی، جدہ، مدینہ اور مسقط سے پاکستان آنے والی پروزیں ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور سے کویت سٹی، اسلام آباد سے شارجہ، کراچی، ابوظہبی، استنبول کی پروازوں میں بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔ جدہ سے فیصل آباد، کراچی، دبئی، پشاور اور راسخ الخیمہ کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟