آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منانے کا اعلان

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے لیے تقریباً 19 ارب سے زیادہ کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اس کے لیے پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ

انوارالحق نے مظفرآباد میں وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اعزاز حاصل ہے،  انہوں نے کہا کہ اسی تسلسل میں 7 ستمبر کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منایا جائے گا۔

 انہوں نےکہا کہ ہمیں فکری انتشار سے خود کو بھی بچانا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بچانا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ روشن پاکستان تحریک آزادی کی ضمانت ہے، نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں اور اس پر کاربند رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کی فراہمی میں پیشرفت جاری ہے، وزیرخزنہ عبدالماجد

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ  پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کو فعال بنا دیا ہے اب تمام تقرریاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے مراعات لینے والے کو حساب دینا پڑے گا۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب