سعودی عرب کا ملک میں مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد دوگنا سے زائد کرنے کا اعلان

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ممملکت میں سالِ رواں  کے اختتام تک مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد کو دوگنا سے زائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 3 سے 5 ستمبر 2024 تک جاری رہنے والی مالیاتی ٹیکنالوجی کانفرنس (فنٹیک 24) میں مالیاتی شعبے کے قائدین نے شرکت کی، جہاں مملکت میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ مملکت میں اس وقت 224 مالیاتی ٹیکنالوجی کی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ 2024 کے اختتام تک اس تعداد کو 525 کمپنیوں تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

سعودی سینٹرل بینک کے گورنر ایمن السیاری نے کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی نے مالیاتی نظام تک رسائی کو بڑھانے، لین دین کی رفتار میں بہتری اور اخراجات میں کمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند کن باتوں کا خیال رکھیں؟

کانفرنس کے دوران سعودی مالیاتی مارکیٹ کے چیئرمین محمد القویزر نے (فنٹیک مکہ) پروگرام کا اعلان کیا، جو ایک سعودی منصوبہ ہے جس کا مقصد بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے حوالے سے جدید تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

اس تین روزہ ایونٹ میں 26 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، 300 سے زائد نمائش کنندگان نے اپنے منصوبے پیش کیے، جبکہ 200 سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس میں 175 گھنٹے سے زائد خصوصی مواد بھی پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟