ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم فتح بھول گئی، جنوبی کوریا کے ساتھ بھی میچ برابر

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسرا میچ بھی ڈرا ہوگیا ہے۔ گرین شرٹس آخری لحمات برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

اپنی 2 گول کی برتری کا دفاع کرنے میں ناکام رہنے کے بعد گرین شرٹس نے چیمپیئنز ٹرافی میں جنوبی کوریا کے خلاف اپنا دوسرا میچ بھی 2-2 سے برابر ی پر ختم کیا۔

جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ پاکستان کی ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی اور اسے ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

تاہم چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آ گئی، چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے حنان شاہد نے 2 تیز ترین گول اسکور کر کے پاکستانی ٹیم کو حریف ٹیم پر برتری دلا دی۔

لیکن میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کوریا نے ایک اور گول کر کے میچ برابر کر دیا، اب تک پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں کوئی فتح حاصل نہیں کر سکا ہے۔ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف بھی میچ 2-2 سے برابر رہا تھا۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے 8 ویں ایڈیشن کا آغاز اتوار کو چین کے شہر ہولون بوئر سٹی کے موکی ہاکی ٹریننگ بیس میں ہوا۔

بھارت 2023 میں چنئی میں ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے بعد دفاعی چیمپیئن ہے۔ گزشتہ ماہ پیرس اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد بھارت بھی اس ٹورنامنٹ میں شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا تھا جس کے دوران 6 ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنلز 16 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ تیسری پوزیشن کا پلے آف میچ اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول

پاکستان بمقابلہ جاپان – 11 ستمبر

پاکستان بمقابلہ چین – 12 ستمبر

پاکستان بمقابلہ بھارت – 14 ستمبر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم