عمران خان کا تمام پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ ختم کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہر قسم کا رابطہ ختم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو صرف اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ رابطے کی ہدایات دی تھیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے اسٹریٹیجی کمیٹی کو یہ پیغام دیا تھا کہ کسی رہنما کا بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پارٹی یا ذاتی سطح پر رابطہ ہے تو وہ ختم کردیا جائے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے، علی امین گنڈاپور کل رات کہاں رہے؟

عمران خان کی جانب سے اس سخت مؤقف کی وجہ مذاکرات کی دعوت کے باوجود معاملات حل نہ ہونا اور بار بار یقین دہانیوں کے باوجود اس سے پیچھے ہٹنا بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟