ایوان مجھے تحفظ نہیں دے سکتا، تو میں اپنے حلقے کے عوام کو کیسے تحفظ دوں گا، رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ8  ہزار مقدمات ایک سیاسی پارٹی پر دو سالوں میں درج ہوئے ہیں، ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے نہ گھبراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوان مجھے تحفظ نہیں دے سکتا، تو میں اپنے حلقے کے عوام کو کیسے تحفظ دوں گا۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کرسی سے آپ کو بھی گرفتار کرسکتے ہیں۔ ہمیں آگے بڑھنا چاہیْے، کمیٹی کی سربراہی آپ خود کریں یا حکومت کے اتحادیوں میں سے کوئی کرے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم 6 ایم این ایز، ایف آئی آرز میں نامزد نہیں ہیں۔ ہم تو اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے، ایف آئی آر ہم پر کل کٹی ہے۔

جو کچھ 10 ستمبر کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا

اس موقع پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن زین قریشی کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں 10,12 سال کی عمر سے والد کے ساتھ آرہا ہوں، آج بوجھل دل کے ساتھ آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ 10 ستمبر کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، میرے والد آج بھی حق اور سچ کی لڑائی لڑتے ہوئے ایک سال سے اڈیالہ جیل میں ہیں۔زین قریشی کا کہنا تھا کہ نہ گرفتاریوں کا ڈر ہے اور نہ ہی پرچوں کا ڈر ہے۔

آپ کی لیڈرشپ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے آپ کا کردار اچھا رہا ہے۔آپ کی لیڈرشپ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔

زین قریشی کے مطابق سانحہ 10 ستمبر جو پارلیمنٹ میں ہوا یہ نہیں ہونا چاہئے تھا،جو بھی فائنڈنگز آئیں اس رپورٹ کو شائع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو سانحہ پارلیمنٹ کا نام دے کر ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں