‎پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے 5 کے بجائے 3 ججز کا پینل لانے کی تجویز

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق ممکنہ آئینی ترمیم کے لیے اپنی تجاویز مولانا فضل الرحمن کے سامنے رکھ دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2 ستمبر کو اپنے ارکان کو آئینی ترامیم میں ووٹ نہ دینے ہدایات کردی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو  2تجاویز دی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی اس حوالے سے لچک دکھانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے 5 ججز کا پینل بنانے کے بجائے 3 سینئر ججز کے پینل سے چیف جسٹس کی تقرری کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو کہا کہ اپویشن جماعتوں کا فیصلہ متفقہ ہوگا، اپوزیشن کی تجاویز کے ساتھ آئینی ترامیم منظور کروائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ججز کی عمر کی حد بڑھانے اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کی حکومتی تجویز کو مسترد کردیا ہے جبکہ چیف جسٹس کی تقرری سینیئر ججز کے پینل میں سے کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ علیحدہ آئینی عدالت تشکیل دینے کی بھی حمایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد کے سامنے اپنی تجاویز رکھی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جلد بازی میں آئینی ترامیم منظور کروانے کے بجائے مسودہ سامنے آنے ہر مشاورت کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کی شام مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے وفد ایک بار پھر ملاقات کرے گا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری