آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر، سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں، آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہوجائیں گے۔ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترامیم شامل نہیں

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں، ترامیم منظور ہوجائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا اور اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسئلہ نمبر گیم کا نہیں بلکہ مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا ہے جو ہر فریق کا حق ہے، اور مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا بلکہ پہلے ایوان میں پیش ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

لیگی سینیٹر نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے، مولانا بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے، مولانا کو ترامیم پر اتفاق ہے مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔

یاد رہے کہ رہے گزشتہ روز رات گئے تک حکومت کو ترامیم کی منظوری کے لیے مطلوبہ اکثریت نہ ملنے پر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ملتوی کرکے آج اجلاس طلب کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

40 گھنٹوں میں 145 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن کی لاشیں بھی ہمارے پاس ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘