پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے کیوں نہ ہوئے؟ افغان قونصلیٹ جنرل نے وجہ بتا دی

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری کی خبروں کو رد کردیا ہے۔

ترجمان ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہرگز مقصد پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری نہیں تھا۔

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے

انہوں نے کہاکہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا، یا بچے پیش کرتے، تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغان قونصل جنرل کا غیر سفارتی رویہ، مذمت نہ کرنے پر فیصل واوڈا کی حکومت پر تنقید

قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے غم و غصے کا اظہار کیا، اور سفارتی ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم