متوقع آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کو اپنے ارکان کے ٹوٹنے کا خطرہ، عہد نامہ لینا شروع کردیا

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان اسمبلی کو فلور کراسنگ سے روکنے کے لیے نیا سلسلہ شروع کردیا، ارکان اسمبلی سے عہد لیا جارہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے بغیر ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔

ویڈیو پیغام کے اس سلسلے کا آغاز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کیا، اور کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے علاوہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ ہم عمران خان اور پاکستان کے وفادار رہیں گے۔

انہوں نے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنا عہد نامہ ویڈیو کی شکل میں جاری کریں، ہم فاشسٹ حکومت کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے بعد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

شاندانہ گلزار نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں پاکستان اور عمران خان کی وفادار رہوں اور فلور کراسنگ نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ہے، اور انہیں خطرہ ہے کہ حکومت دوتہائی اکثریت پوری کرنے کے لیے ان کے ارکان پر دباؤ ڈال کر ووٹ حاصل کرسکتی ہے۔

آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی بھی تیار ہے، تاہم وہ دسمبر تک کا وقت مانگ رہے ہیں، جس کے جواب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اوپر سورج نیچے آگ‘: پاکستان کے بھٹہ مزدور یومیہ ہزار روپے سے بھی کم اجرت کے لیے جھلسنے پر مجبور

سام سنگ نے گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے مزید 10 لاکھ یونٹس تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

نادیہ افغان کا بچوں میں جانوروں سے محبت اور رحم دلی پیدا کرنے پر زور

گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے دروازے بند کرکے بس تھانے پہنچا دی، چور گرفتار

اس وقت آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ ایک منصب نہیں، کڑا امتحان ہے، چوہدری طارق فاروق

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ