کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے والد کے گرد چلنے والی منفی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے وہ اپنے دوست کھو بیٹھی تھیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ کورونا وبا کے دوران لاکھوں لوگوں کی جانیں ان کے والد کی وجہ سے ضائع ہوئیں۔

نیٹ فلیکس کی نئی سیریز میں فیب گیٹس نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ان کے والد سے متعلق چلنے والی منفی افواہوں اور خبروں نے ان کی زندگی کو بہت متاثر کیا، ان کے دوستوں نے ان کے ساتھ تعلقات کو ختم کردیا تھا، جس کی وجہ سے والد سے بھی میرے تعلقات خراب ہوئے۔

مزید پڑھیں: کیا بل گیٹس کے داماد نے مصر کے خرچے پر پیرس اولمپکس میں حصہ لیا؟

جب فیب گیٹس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو اپنے والد سے متعلق کوئی سازشی تھیوری ملی ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے یہ باتیں پھیلائیں کہ کورونا ویکسین میں کوئی مائیکروچپ ڈالی گئی ہے جس سے لوگوں کو ٹریک کیا جائے گا، اس میں کیا حقیقت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے قطع تعلق کرنے کی کوشش کی لیکن اب میں ان کے اس رویے سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ میں نے لوگوں کو جانچنا شروع کردیا ہے، اب میں لوگوں کے رویے کو سمجھ سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا سیاست اور سائبر حملوں میں استعمال، بل گیٹس نے خبردار کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا سکتے تھے کیونکہ وہ گھروں میں رہ کر تنگ آگئے تھے، باہر نکلنے اور بیماری کے ڈر سے خوفزدہ تھے تو اس لیے افواہوں پر یقین کرلیتے تھے۔

واضح رہے فیب، بل گیٹس اور ان کی سابقہ ​​بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟