اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر  کے نام خط لکھ دیا

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کریں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی چیف الیکشن کمشنر کے نام خطوط لکھ چکے ہیں۔

Letter by Syed Awad

 

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے دو صفحات مبنی اپنے خط میں لکھا ہے ’خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں، اس لیے خط لکھا ۔ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

بابر سلیم سواتی نے مزید لکھا ’سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملہ پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp