مالی سال  23-24: اسٹیٹ بینک کےمنافع میں200 فیصد سے زیادہ اضافہ

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کےمنافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 209فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کےمطابق 30جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ایس بی پی کی آمدنی 3.4ٹریلین روپے تک بڑھ گئی، جبکہ مالی سال 2023 کے دوران سٹیٹ بینک کا منافع 1.1 ٹریلین روپے رہا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ مالی سال 2024 کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آمدنی میں 2.3 ٹریلین روپے یعنی 209.09 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

قبل ازیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں ماہ جاری کیے گئےاعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp