’مصور سیفی سومرو کی پینٹنگز فریئر ہال میں موجود، چوری نہیں ہوئیں‘

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر ثقافت سندھ کی بنائی گئی 2 رکنی کمیٹی نے مصور سیفی سومرو کی پینٹنگز کے فریئر ہال سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے وزیر ثقافت کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پینٹنگز غائب نہیں ہوئیں، بلکہ 2017 سے فریئر ہال میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگ چوری کے واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کس نے دی؟

رپورٹ کے مطابق مختلف نمائشوں کے باعث پینٹنگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے، اور نجی چینل کے ڈرامے میں نظر آنے والی پینٹنگز سیفی سومرو کی ہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹنگ مالک اور فریئر ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی ہوئی، مصور نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں مصور صفدر علی کی ’گم شدہ‘ پینٹنگز کی یوٹیوب پر ڈرامائی بازیافت

واضح رہے کہ آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز مبینہ طور پر چوری ہونے کے بعد ایک ڈرامے میں نظر آئی تھیں، جس کے بعد پولیس کو رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘