26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2024 تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہیں۔

موسلا دھار بارش سے پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کے پی کے شہروں نوشہرہ اور پشاور میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ شدید بارشوں کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کو متحرک اور خطرے سو دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیشن گوئی، ایڈوائزری اور الرٹس کی بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تا کہ رابطہ سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

عوام سے التماس ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ بروقت الرٹس کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس سے آگاہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا