ریٹائرڈ اور ایڈہاک ججز کی تعیناتی نہیں ہونی چاہیے، ایمل ولی خان

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ریٹائر اور ایڈہاک ججز کی تعیناتی نہیں ہونی چاہیے اور یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے وکیل کو براہ راست جج تعینات کردیا جاتا ہے۔

کراچی میں نیشنل لائرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے این پی ایم ولی خان نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ ان ججز کو کون تعینات کرواتا ہے، آئین کے طالب علم جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ صرف ایک ایپلٹ کورٹ ہے، سپریم کورٹ میں صرف وہی کیسز چلتے ہیں جن کے ٹکرز میڈیا میں چل سکتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میں ابن غدار، ابن غدار، ابن غدار کا بیٹا ہوں، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان نے کہا کہ موقع کو دیکھ کر کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ عمل کو دیکھنا چاہیے، پاکستان میں تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، پاکستان میں بد قسمتی سے ججز  بولتے ہیں مگر ان کے فیصلے نہیں بولتے۔ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی اور بالادستی کے لیے کام کیا تھا نہ کہ کسی جج کی بدمعاشی کے لیے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو معافی مانگی چاہیے، سیاست دانوں میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں، ہم 12 مئی کے شہدا ہیں، ہمیں نہیں پتا تھا کہ ہم فرعونوں کو فروغ دے رہے ہیں، افتخار چوہدری ایک فرعون بن کر دنیا کے سامنے آئے، اگر پہلے پتا ہوتا تو ہم اس تحریک کے لیے کام نہیں کرتے، ثاقب نثار ٹی وی پر کہتا تھا 4، 5 ایم این ایز کو ادھر اُدھر بھیجنا میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، ایک جج کو ساس سے ڈکٹیشن لے کر فیصلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کی جیت پر جے ہند کا نعرہ کیوں لگایا، صارفین کی ایمل ولی پر تنقید

اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے نیشنل لائرز فورم کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیے اور کہا کہ قانون سازی میں باتیں ہوسکتی ہیں، میں آپ کے نظریہ کے ساتھ ہوں، مئی 2007 میں وکلا کی قربانیاں تھیں، اس وقت اے این پی کا بھی اس تحریک میں چھوٹا سے حصہ تھا، عدلیہ کی آزادی کے لیے ہمارے 21 کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، خان عبدالولی خان کے دور میں پاکستان کو 73 کا آئین ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے بلوچستان کی محرومیوں کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے، بہت محنت کے بعد 18ویں آئینی ترمیم کامیاب ہوئی، ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں، 18ویں آئینی ترمیم میں ہمیں پختونخوا کے نام سے آئین میں شناخت ملی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

جنگِ ایران کے باوجود یورپ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘