’پی ٹی آئی والوں اب تو ارشد ندیم کو ہیرو مان لیں‘، ایتھلیٹ کی ویڈیو پر ایسا کیوں کہا جارہا ہے؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارتخانے کے زیرانتظام تقریب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے گورنرز،  اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، مولانا فضل الرحمان اور دیگر شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں ارشد ندیم کو عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ارشد ندیم نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کی قیادت اور محترم مولانا فضل الرحمان سے مل کر خوشی ہوئی۔ ان کے مہربان الفاظ اور حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں تو مضبوط ہیں۔

ارشد ندیم کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ بہت عرصے بعد ہی ٹھیک لیکن پی ٹی آئی والوں کو بھی ارشد ندیم کا خیال آ ہی گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے طنز کرتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

 سلمان نامی صارف نے ارشد ندیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی سیاسی جماعت میں شمولیت مت اختیار کر لیجیے گا۔

ایک ایکس صارف نے ارشد نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ہے آج اللہ نے اس کا صلہ دیا ہے۔

سید زین رضا نے لکھا کہ اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز ارشد ندیم کو گالیاں دینا بند کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے آپ کے لیڈران کے سامنے حاضری لگوا لی ہے اب آپ انہیں ہیرو مان سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم