’مرغی چور کو پکڑو‘، پولیس سے شکایت کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ پولیس سے شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کر رہا ہے کہ مرغی چور کو پکڑو۔

وائرل ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنے ایک بچہ پنجابی زبان میں مرغی چوری ہونے کی شکایت کر رہا ہے اور پولیس اہلکار پر زور دے رہا ہے کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے۔

پولیس اہلکار کی جانب سے بچے کو کہا گیا کہ اگر کارروائی کرنی ہے تو پرچہ کٹوانا پڑے گا جس پر بچہ بے ساختہ پوچھتا ہے کہ پرچہ کٹوانے کے کتنے  پیسے لگیں گے؟ جس پر پولیس اہلکار اسے بتاتا ہےکہ پرچہ کٹوانے کے لیے کوئی رقم خرچ نہیں کرنی پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکا جائے‘، رشوت لینے کی ویڈیو پر تنقید

اس دوران بچہ پولیس اہلکار کو بتاتا ہے کہ اس سے قبل یہاں ایک دوسرا پولیس افسر تھا جو اس کا دوست تھا، اور بچے نے اس سے چوزے چوری ہونے کی شکایت کی تھی جس پر افسر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔

بچے نے پولیس اہلکار کو کہا کہ جب وہ اس کی طرف پانی بھرنے آئے گا تو وہ ملزم کی نشاندہی کردے گا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے اعتماد اور معصومیت کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور صارفین پنجاب پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچے کی مرغی بازیاب کرائی جائے۔

عاصمہ مغل لکھتی ہیں کہ ’کیا اعتماد ہے بچے کا‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ہم سے زیادہ تو اس بچے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعلقات ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بچے کو بھی معلوم ہے کہ پیسے دے کر پرچہ درج ہوتا ہے۔

اسامہ زاہد لکھتے ہیں کہ اس ویڈیو میں سب سے دلچسپ اور فکرانگیز بات یہ ہے کہ بچہ ایف آئی آر کروانے کے پیسے پوچھ رہا ہے، یہ ہمارا نظام اور نظام کا اصل چہرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محترم پنجاب پولیس آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں پولیس بطور ادارہ اپنا کیا امیج بنارہی ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم