جعلی نمبر پلیٹ کیس: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والاکو مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

کینٹ کچہری لاہور میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی جانب سے مبینہ غیرقانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزم ندیم کے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ندیم مبارک کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت نے ملزم ندیم مبارک کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، ملزم کیخلاف ریکوری کا بیان ریکارڈ پر موجود نہیں، تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، گرفتار ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے،ملزم کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر کو بیہوش کرکے نازیبا تصاویر بنانے اور وائرل کرنے والے مجرم کو 9 سال قید

لاہور کی ڈیفنس سی پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک کیخلاف گاڑی پر ’آئی کے  804‘ کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرانہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاتھا، ندیم مبارک کو ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم