پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے یہ سبی کے قریب پل پر کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بولان: پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا، ریلوے حکام
یاد رہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب سبی کے قریب پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تھا۔ پل تباہ ہونے سے پہلے بلوچستان میں ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی۔
کوئٹہ سے پشاور کے درمیان ٹرین جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو دوبارہ چلنی شروع ہوجائے گی۔