کوئٹہ کی چینکی چائے میں خاص بات کیا ہے؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ یوں تو دنیا بھر میں مختلف اقسام کے اعلیٰ پھلوں اور پکوانوں کے باعث اپنی ایک الگ حیثیت رکھتا ہے لیکن ملک بھر میں اس خوبصورت وادی کی شناخت یہاں کی منفرد چائے سے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا انوکھا کیفے جہاں گرما گرم چائے کے ساتھ کتابیں پیش کی جاتی ہیں

خیبر سے لے کر کراچی تک مختلف شہروں میں کوئٹہ کے نام سے منسوب ایسے کئی ہوٹلز موجود ہیں جہاں بہترین چائے دستیاب ہے۔

وادی کوئٹہ کی روایات میں ایک روایت صبح و شام کے اوقات میں مختلف اقسام کی چائے کا استعمال بھی ہے، اس شہر میں کئی ایسے قہوہ خانے موجود ہیں جو آج بھی چینک میں چائے پلانے کے منفرد انداز کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاروجبہ کے لذیذ چپلی کباب اور خوش ذائقہ سبز چائے

شہر کے وسط میں ایک ایسا قہوہ خانہ بھی موجود ہے جو سیاہ، سبز اور دودھ والی چائے کوئلوں پر کچھ اس انداز میں بناتا ہے کہ پینے والا اس چائے کا فدائی ہوجاتا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چائے فروش نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دہائیوں سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو کوئلوں پر تیار کی جانے والی چائے چینک میں پلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب کے لیے مفید سبز چائے کے 10 پوشیدہ فوائد

دراصل کوئٹہ کی چائے اس لیے ذائقے میں بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ یہاں میسر پتی بہت ہی اعلی کوالٹی کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے چائے لاجواب بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف سے بہتر ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟