کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بوجھ بڑھنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر میں گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بوجھ کے باعث گوشوارے جمع کرانے کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث ٹیکس دہندگان کی جانب سے گوشوارے مقررہ تاریخ پر جمع کرانا مشکل ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعطم شہباز شریف سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے واپس وطن پہنچنے پر تاریخ میں توسیع پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبرمقرر کی گئی تھی، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں محض 1 دن باقی رہ گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا سسٹم بھی سست روی کا شکار ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے، ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ، بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز

ایف بی آر کے مطابق رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے، اس طرح ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل تا حال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور