’سرحدیں سیاستدانوں نے بنائی ہیں‘، دلجیت دوسانجھ کا پاکستانی مداح کو تحفہ، ویڈیو وائرل

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دلجیت دوسانجھ اپنی بہترین گلوکاری اور محبت سے بھرے رویے کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ انہیں مختلف کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کے گانے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں ان کے مانچسٹر کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلجیت دوسانجھ نے ایک خاتون فین کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جو باحجاب تھیں۔ انہوں نے اپنی  خاتون فین کو باکس میں بند جوتوں کا تحفہ پیش کیا اور مداح سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ جس پر خاتون مداح نے جواب دیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ کی ایک بار پھر پاکستانی گانے کے ساتھ انٹری

گلوکار نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی دونوں ہی ہمارے لیے ایک جیسے ہیں۔ پنجابیوں کے دلوں میں سب کے لیے ہی پیار ہے۔ یہ سرحدیں تو سیاستدانوں نے بنا دی ہیں ورنہ جو لوگ پنجابی بولتے ہیں یا پنجابی زبان سے پیار کرتے ہیں ہمارے لیے تو سب ہی ایک برابر ہیں۔

دلجیت دوسانجھ نے ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چاہے یہاں مداح میرے ملک بھارت سے آئے ہوں یا پھر پاکستان سے وہ یہاں ان سب کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں صارفین دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے نظر آئے، وہیں ایک صارف نے لکھا کہ نفرت کرنے والے اس حقیقت کو قبول نہیں کر سکتے کہ گلوکار دونوں ممالک کا احترام کر رہا ہے۔

حرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے دلجیت‘۔

اسی کانسرٹ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں دلجیت دوسانجھ نے مداحوں میں لہرائے گئے پاکستانی پرچم پر نظر پڑنے پر اس کو دیکھ کر سلیوٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp