جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش اقبال کی ضمانت پر رہائی کے ریلیز آڈر جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے؟
عدالت نے جیل حکام کو ملزمہ نتاشہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے جیل سے رہا کیا جائے۔
ملزمہ کی جانب سے 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروادیے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمہ کی منشیات کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی۔
عدالت نے ملزمہ کو 3 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیے: نتاشا کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کی خبروں کے بعد کیا تبدیلی آئی؟
یاد رہے کہ رواں برس اگست میں کراچی کے علاقہ کارساز میں ملزمہ کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے۔