وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں فوج تعینات کردی جائے گی، جبکہ پیرا ملٹری فورس اور ایف سی کو بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسپیشل ماسک کی فروخت میں اضافہ

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کسی نے اسلام آباد پر دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اہم نوعیت کی بین الاقوامی تقاریب ہورہی ہیں۔ تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دی ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ کوئی احتجاج پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی بھی پاکستان کی جماعت ہے کوئی باہر کی جماعت نہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ سیاست کریں مگر یہ طریقہ درست نہیں ہے، کیونکہ ایک سربراہ مملکت پاکستان میں موجود ہیں، جبکہ سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کل اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا تو نرمی نہیں برتی جائےگی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

محسن نقوی نے کہاکہ کل جو ہاتھ چڑھے گا پھر کوئی نہ کہے ان کے ساتھ نرمی کریں، کیونکہ کسی کو دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی