گیس کے ذخائر کی تلاش میں تعاون، پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور چائنا سینٹرل ڈیپازٹری اینڈ کلیئرنگ کمپنی نے پاکستان کی شیل اور ٹائٹ گیس کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے ساتھ اس نئی شراکت داری کا مقصد ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے مقامی توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانا ہے، اس یادداشت کے تحت سی سی ڈی سی اپنی ڈرلنگ اور اپ اسٹریم آئل فیلڈ سروسز کے ذریعے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن میں او جی ڈی سی ایل کو معاونت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی ملک میں پیٹرولیم کے نئے ذخائر دریافت کرنے  کے لیے حکومت کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر شیل گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے ہی 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ یادداشت پاکستان کے غیر استعمال شدہ توانائی کے وسائل کو تلاش کرنے اور ملک کو توانائی میں خود کفیل بنانےکے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، یہ یادداشت مستقبل میں پاکستان کے لیے درآمدات پر انحصار کم کرنےکے لیے موثر ثابت ہو گی جس سے ملک کے قدرتی وسائل پر انحصار بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

’ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین کی کمپنیوں کا تعاون نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ مضبوط اور مستحکم معیشت کی ضمانت ہے، بلا شبہ ملکی معیشت کے استحکام کا دارو مدار توانائی کے شعبے پر ہے، جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی خدمات قابل قدر ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!