’آپ سے نفرت ہو رہی ہے‘، اداکارہ سونیا حسین سے اتنی نفرت کیوں کی جارہی ہے؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

سونیا حسین کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر برطانوی شہر لندن کی ہیں جن میں انہوں نے سیاہ ٹاپ اور گلابی سلیوز کے ساتھ ڈینم شارٹ اسکرٹ  پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)

ایک صارف نے لکھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ اتنے چھوٹے کپڑے نہیں پہنتے ہوں گے جتنے پاکستان سے جانے والے لوگ ادھر جا کر پہنتے ہیں۔ تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ افسوس کہ یہ لوگ مسلمان ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔

فرینہ رانا لکھتی ہیں کہ انہیں سونیا حسین بطور اداکارہ بہت پسند تھیں لیکن اب انہیں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ نے اپنا وزن بہت کم کر لیا ہے، آخر یہ سب کیسے کیا؟

ایک صارف نے لکھا کہ آپ پہلے بہت اچھی لگتی تھیں لیکن ایسے لباس میں دیکھنے کے بعد آپ سے نفرت محسوس ہو رہی ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ سونیا حسین پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت خاتون تھیں لیکن اب پتہ نہیں انہوں نے کیسا حلیہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2011 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں جن میں ’عشق زہے نصیب‘، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون