کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں مظاہرہ

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران مظاہرین پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت، مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا عزم

گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرکے چائنیز انجینئرز کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں موجود مظاہرین نے پاک چین دوستی زندہ باد کے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے دہشتگردی کو مسترد اور پاک چین دوستی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما بابر خجک نے  چینی مہمانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس حملے میں بھارت ملوث ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر بیجنگ کا ردعمل آگیا

انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ ترقی  اور امن چاہتے ہیں اور پاک چین تعلق مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چین سے اس دوستی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بابر خجک نے کہا کہ بھارت پاک چین ترقی سے خوف زدہ ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بلوچستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

وزیرستان سے گیس کی کمرشلائزیشن شروع، روزانہ کتنی گیس فروخت کی جائےگی؟

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے