داسو میں چینی انجینیئرز پر حملہ: دونوں ماسٹر مائینڈ ساہیوال میں مارے گئے

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ سے وابستہ چینی انجینیئرز پر حملہ میں سزائے موت کے منتظر 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کے مبینہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق یہ جان لیوا حملہ 5 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل سے منتقلی کے دوران کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) کے مطابق داسو ڈیم حملہ میں گرفتار 5 دہشت گردوں کو تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا جب ان کے ساتھیوں نے پولیس قافلہ پر حملہ کیا، جس میں گرفتار 2 دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 3ملزمان ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال کی سمندری روڈ کے نزدیک پیش آنیوالے اس واقعہ میں ہلاک دہشت گرد محمد حسین اور محمد ایاز تھے جبکہ بقیہ 3 دہشت گرد دوسری وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، خیال رہے کہ دونوں مجرمان کو عدالت پہلے ہی چینی انجینیئرز پر حملے کے مقدمہ میں سزائے موت سنا چکی تھی۔

14 جولائی 2021 کو داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز کو لے جانے والی بس پر حملے میں 9 چینی اور 4 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے تھے، ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نومبر 2022 میں اسی حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد حسین اور محمد ایاز کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

عدالت نے ملزمان محمد حسین عرف زوان اور محمد ایاز عرف جانباز کو دفعہ 302 پی پی سی کےتحت 13 مرتبہ اور 7 (اے) اے ٹی اے کے تحت جرم کے ارتکاب پر 13 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے ہر مجرم پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی نے دفعہ 324 پی پی سی کے تحت اقدام قتل کے جرم میں دونوں مجرموں کو 10 سال قید، دفعہ 337 پی پی سی کے تحت دو سال قید، دفعہ 427 پی پی سی کے تحت 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا