اسلام آباد پولیس مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 3ملزمان ہلاک

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کا علیٰ الصباح خطرناک بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ اس دوران خطرناک کار لفٹرز گینگ کے 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس پچھلے 2 ماہ سے اس خطرناک گینگ کے تعاقب میں تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع سے اس گینگ کی معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔ گینگ کی آمد و رفت کے حوالے سے ایک روٹ بنایا گیا تھا۔ ذرائع نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ یہ گینگ مری کے طرف نکلا ہے۔

اطلاع پر اے وی ایل سی، سی آر ٹی اور اے ٹی ایس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکے قائم کیے۔ آج صبح کشمیر چوک ناکے پر موجود پولیس ٹیموں نے مری روڈ سے آتی ان کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان 2 گاڑیوں میں سوار تھے جن میں ایک جی ایل آئی اور دوسری ہنڈا سوک گاڑی تھی۔

گاڑیوں میں موجود گینگ ممبران نے اچانک پولیس ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔ جی ایل آئی کار سواروں کی فائرنگ سے ان کے اپنے 3 ساتھی ملزمان ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ میں ایک عورت بھی زخمی ہوئی جبکہ جی ایل آئی گاڑی سے فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈیڈ باڈیز کی شناخت الیاس خان سکنہ چارسدہ، وقاص خان سکنہ چارسدہ ہوئی، ایک ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمی عورت کی شناخت حسیبہ امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ملزم الیاس خان خطرناک کار لفٹر گینگ کا سرغنہ جبکہ باقی گینگ ممبر ہیں۔ ملزمان نے رات کو مری سے گاڑی چوری کی اور فرار ہو رہے تھے۔ دوسری گاڑی ہنڈا سوک بھی لاہور سے چھینی گئی تھی۔ ہنڈا سوک کار سے متعدد غیر نمونہ نمبر پلیٹس، جیمر، موبالئزر، اگنیشن بریکر، ایس ایم جی گن اور پسٹلز برآمد ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا