دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی جانب سے کوئلے کی مختلف کانوں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:دکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن ہلاک

واقعے کے خلاف انجمن تاجران، لیبر فیڈریشن اور پاکستان ورکر فیڈریشن کی جانب سے ضلع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی جبکہ میتوں کو باچا خان چوک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔

واقعہ میں شدید زخمی 6 افراد کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دکی میں ہونے والے خوفناک واقعہ کا آنکھوں دیکھ حال بتاتے ہوئے عینی شاہد عبد الحکیم نے بتایا کہ رات کو تمام مزدور اپنے کمروں میں سو رہے تھے کہ اچانک باہر سے فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ ’میں نے دیکھا کہ متعدد اسلحہ بردار افراد جنہوں نے ہاتھوں میں لالٹینیں پکڑی ہوئی تھیں، وہ لوگوں کو کمرے سے باہر نکال رہے تھے جیسے ہی انہوں نے میرے کمرے کی جانب پیش قدمی کی میں نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، بلوچستان کی سیاسی قیادت نے دکی واقعہ کی مذمت کردی

عبدالحکیم کے مطابق شر پسندوں نے ان کے کمرے کا دروازہ بہت بار کھٹکھٹایا لیکن انہوں نے نہیں کھولا۔ ’حملہ آوروں نے دستی بم اور راکٹ لانچرز سے بھی حملہ کیا جبکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کیمرہ اور ایک ڈرون کیمرہ بھی تھا۔ ایسی خوفناک رات میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ سے 225 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ضلع دکی کی مقامی کائلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں 20 کان کن قتل جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!