ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا کو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔
تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے حوالے کرنے سے روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔
علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان پولیس نے گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر لگائے الزامات کو مسترد کردیا تھا تاہم
اسلام آباد میں ایف آئی آر کے باعث رہائی کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج عدالت پیشی کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے خلاف دھمکی آمیز آڈیو جاری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔
علی امین گنڈا پور کی دھمکی آمیز آڈیو کے بعد اسلام آباد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر ندیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں علی امین اور ان کے ساتھی اسد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔
مطابق ایف آئی آر کےمتن کے مطابق ملزموں کی نجی چینل پر نشر ہونیوالی آڈیو ملزموں نے اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا۔ مذکورہ آڈیو فائل میں ملزمان کی جانب سے عمران خان کی گرفتار پر پورے اسلام آباد پر قبضہ کرلینے کا بھی کہا گیا تھا ۔
ملزموں نے کہا کہ اسلام آباد سے ہم اس حکومت کو ٹیک اور کر لیں گے ،ملزموں نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکیں۔
علی امین گنڈا پور پر بھکر میں اسلحہ اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہے، گزشتہ دنوں پولیس نے بھکر میں کار کی تلاشی کے دوران 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بھکر میں کار کی تلاشی کے دوران 22 رائفلز، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ یہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔
ڈی پی او بھکر کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے صرف 13 کے لائسنس ہی پیش کر سکے۔
ملزمان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ باقی 9 رائفل علی امین گنڈاپور کے ڈیرے سے لی گئی تھیں جو زمان پارک پہنچانی تھیں۔