کالج میں مبینہ زیادتی کے حقائق جاننے والے رابطہ کریں، عظمیٰ بخاری کی اپیل

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایک نجی کالج کے جس سیکیورٹی گارڈ پر ایک طالبہ کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے وہ اتوار سے پولیس کی حراست میں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک کالج کی کسی بھی لڑکی نے اپنے خلاف ہونے والے ایسے کسی واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کالج میں لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ ہے کیا؟

وزیراطلاعات نے کہا کہ‏ آج بھی اس حوالے سے ایک طالبہ کا نام لیا گیا لیکن کالج میں اس نام کی جتنی بھی طالبات ہیں ان تمام کے گھر والوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نام کی طالبات کے گھر والے اپنی بیٹی کے ساتھ ایسے کسی بھی واقعے کا انکار کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس واقعے کی مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے کوئی جانتا ہو تو وہ اسے حکومت سے ضرور شئیر کرے۔

مزید پڑھیے: نجی کالج کے سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ’چوکیدار اب سرعام عزتوں کو لوٹنا شروع ہوگئے‘

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس اس وقت سامنے آیا جب انٹرمیڈیٹ کی ایک ٹیچر نے کلاس روم میں مذکورہ طالبہ کے کلاس فیلوز سے اس کی غیر حاضری کی وجہ جاننا چاہی۔ جس کے بعد بعض کلاس فیلوز نے لڑکی سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند تھا تاہم والدین سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کالج کے گارڈ نے جنسی زیادتی کی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

بعد ازاں گارڈ بھی غائب پایا جا رہا تھا تاہم 13اکتوبر کو ڈی آئی جی آپریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزم کو 10 گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان