دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں لوگ سپرمون کا نظارہ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سپر بلیو مون کے دلفریب نظارے

اس حوالے سے ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جب زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے، تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ آج چاند نارمل سائز سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دے گا۔ چاند اور زمین کا فاصلہ کم ہو تو اسکو سپر مون کہتے ہیں۔

جاوید اقبال کے مطابق یہ فاصلہ آج  بہت کم 2 لاکھ 24 ہزار میل ہوگا۔ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ 2 لاکھ 38 ہزار 8 سو 55 میل ہوتا ہے۔ رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے۔

سپر مون سب سے پہلے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ سب سے کم ہوگا۔

اس وقت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان سمیت جن ممالک میں اس وقت رات ہوگی، وہاں سپرمون سب سے پہلے دیکھا جائے گا۔  پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں