خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں خواجہ سرا کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق مردان میں پولیس لائن کے قریب بالا خانے میں چھری کے وار سے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سراؤں پر پھر حملہ، ایک جاں بحق
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کے 2 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق خواجہ سرا کی لاش اور اس کے زخمی ساتھی کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلے خواجہ سرا کو ہیوی ٹریفک ڈرائیونگ کا لائسنس جاری
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی پشاور میں خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا تھا، اس سے قبل پشاور میں ہی فائرنگ سے کالجی نامی خواجہ سرا زخمی ہوئی تھی۔
گزشتہ سال دسمبرکو بھی فقیر آباد میں بھی ایک خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔














