توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی، انٹرنیٹ سروس تاحال خراب

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شعیب شاہین، فیصل چوہدری اور جیل حکام پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران کمیشن نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا کہا تھا کیا ہوا، ج سپر جیل حکام نے جواب دیا کہ جیل میں انٹرنیٹ کی سہولت تاحال خرابی کے باعث دستیاب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا طلبی نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

شعیب شاہین نے کہا کہ کمیشن ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا حکم دے۔ جس پر کمیشن نے کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ فیصل چوہدری بولے کہ ہم اپنے مؤکل کے بارے میں فکرمند ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ آج شام کو کمیشن جیل چلے ہم بھی آجائیں گے، جیل کا انٹرنیٹ نہیں ٹھیک ہوگا۔ جس پر کمیشن نے جواب دیا کہ سب کچھ ٹھیک ہو گا۔

تاہم، الیکشن کمیشن نے جیل میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی اور سماعت کو 5نومبر تک ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیٹ فیول مہنگا، ملکی و بین الاقوامی فضائی کرایوں میں بڑا اضافہ

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اب ہفتے میں 4 روز کھلیں گے

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟