پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے 26 ویں آئینی ترمیم پر ساتھ دینے پر اظہار تشکرکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مطالبات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا کہ آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں گے۔
پارٹی قیادت نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور لاپتا کارکنان کی بازیابی سے متعلق ایم کیو ایم کی سفارشات کو سنجیدہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم چوری شدہ مینڈیٹ واپس کریں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، تحریک انصاف
علاوہ ازیں ن لیگ نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے سے متعلق جلد پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کا قیام عمل میں لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم نے ملکی مفاد اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔














