جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر ظہرانے کی دعوت سے انکار کیا، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سبکدوش چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے اپنے خطاب کے دوران نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ یہ باضابطہ اعلان ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ان کی جانب سے دیا گیا الوداعی ظہرانہ سرکاری خرچ پر نہیں ہے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ’ظالم‘ رہے ہیں اور ایک طرح سے تمام اخراجات کا بوجھ ان پر ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ ریفرنس سے نامزدچیف جسٹس کا خطاب، کمرہ عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھا

’تاہم میں نے اپنے برادر ججوں سے درخواست کی کہ وہ اس نقصان میں شریک ہوں، لہٰذا ہم یہ نقصان شیئر کرنے جا رہے ہیں۔‘

جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ تمام ججز قاضی صاحب کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کے خواہاں تھے لیکن وہ سرکاری خرچ پر ظہرانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار پر ڈٹے رہے۔ ’آخر کار جب ہم نے خود اس کے اخراجات اٹھانے کا عہد کیا تو وہ مان گئے۔‘

مزید پڑھیں: الوداعی فل کورٹ ریفرنس، جو لوگ آج تشریف نہیں لائے ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، قاضی فائز عیسیٰ

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے اس یاد دہانی پر مبنی باضابطہ اعلان کے دوران سبکدوش ہونیوالے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسکراتے رہے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بینچ میں کئی بار چیف جسٹس سے اختلاف کیا، چیف جسٹس نے ہمیشہ کھلے دل سے میرا مؤقف سنا۔

مزید پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا اعتراف

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ‏اس وقت ان کے ملے جلے جذبات ہیں، ‏ایک طرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر دل اداس ہے تو دوسری جانب ان کی اچھی صحت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر خوشی بھی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ‏انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہت اچھا انسان پایا، وہ نرم مجاز انسان ہیں۔ ’‏اگر آپ انہیں اکسائیں گے تو پھر ان کے غصے سے بچنا مشکل ہے، ‏میں نے بھی ایک مرتبہ ان کے غصے کا سامنا کیا، جو کچھ زیادہ اچھا تجربہ نہیں تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ