اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف پر نوازشریف کے وکیل مسلط کردیے، فواد چوہدری

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف پاناما میں نواز شریف کے وکیل پارٹی پر مسلط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ہمیں معلوم ہے آپ کس کے ایجنڈے پر ہیں‘ فواد چوہدری پر تنقید کیوں ہورہی ہے؟

تحریک انصاف عمران خان کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں کہی۔

فواد چوہدری کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی اصل قیادت کو ٹھڈے مکے مار کے جیلوں میں ڈال دیا اور پاناما میں نواز شریف کے وکیل پارٹی پر مسلط کر دیے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محموآلرشید، ڈاکٹریاسمین اور تمام سیاسی قیدی اس تحریک کے اصل وارث ہیں، جو جیلوں میں گئے اور سختیاں برداشت کیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین کی تقریر پر تو گھر والے یقین نہ کریں، ہم کیسے کرلیں؟ فواد چوہدری

فواد چوہدری کے مطابق ان شاللہ تحریک انصاف عمران خان کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی، جیلوں میں بند لیڈرشپ اور اصل لوگ واپس آئیں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز اور غیر سنجیدہ لوگوں سے پارٹی کی جان چھڑوائیں گے،پارٹی پر اسٹیبلشمنٹ کے نامزد لوگوں کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش