سینیٹ میں صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوان بالا نے چاروں صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ تمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں۔ صرف پنجاب میں الیکشن کرانے سے دیگر چھوٹے صوبوں کر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

قرارداد کے مطابق قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ایک دوسرے کو خلاف محاذ آرائی کے بجائے ملکی استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں، لیکن آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔ باقی اسمبلیوں کو بھی توڑ دیا جائے اور ملک بھر میں فوری طور پر الیکشن کروایا جائے۔

احساس راشن پروگرام بحالی کی قرارداد مسترد

سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام بحالی کے لیے پیش کی گئی قرارداد میں کہا کہ راشن رعایت پروگرام مکمل طور پر ڈیجیٹیلائز تھا۔

موجودہ مشکل حالات میں غریبوں کو اس پروگرام سے مستفید کیا جائے۔ حکومتی سینیٹرز کی مخالفت پر سینیٹ آف پاکستان نے قرارداد مسترد کر دی۔ قرارداد مسترد ہونے کے خلاف تحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر ادائیگی حج اور قربانی کرنے پر پابندی عائد

اویس لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

گوگل نے اسمارٹ عینکیں متعارف کرا دیں، جیمنائی بھی اپڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا