عمران خان کی حکومت دنیا کا مہنگا ترین انٹرن شپ پروگرام تھا، احسن اقبال

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دور حکومت دنیا کا مہنگا ترین انٹرن شپ پروگرام تھا، اس نے خود تسلیم کیا کہ اسے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے باوجود اپنے منشور پر بھی عمل نہیں کرسکا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار دیا گیا، عمران خان جب حکومت میں آیاتو عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے گئے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں  کی وجہ سے ملک میں  مہنگائی کا طوفان آیا، گردشی قرضوں کو دگنا کر دیا گیا، ان کے وزرا خود مہنگائی کا اعتراف کرتے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جسے ملک کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، اسےاپنی پارٹی کا صدر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ہر دوسرے فیصلے پر یوٹرن لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم