رضوان اچھی چوائس ہے، آسٹریلیا میں ایک ون ڈے بھی جیت گئے تو بڑی کامیابی ہوگی، وسیم اکرم

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان و فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ محمد رضوان کو کپتانی کا تجربہ ہے، ایک اچھی چوائس ہے وہ بس کھیل پر فوکس کرے۔ آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ایک بھی ون ڈے جیت گئے تو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

سابق کرکٹر ٹیم وسیم اکرم نے میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کون سی جوئے بازکمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں؟

وسیم اکرم نے کہا کہ ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے پاکستان میں بہت فینز ہیں۔ فینز شدت سے بھارتی کھلاڑیوں کا انتظار کررہے ہیں۔ بھارت اس بارے سوچے کہ دونوں ممالک لوگوں کا آپس میں رابطہ ہونا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے بھارت نہیں گئے، وہاں کے کھانے اور لوگوں کو بہت مس کررہے ہیں، بھارتی کھلاڑی پاکستان آئیں، انجوائے کریں گے۔

انہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 سیریز اچھی ہوگی جبکہ ون ڈے میں اگر پاکستان ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کون سی جوئے بازکمپنیوں کے لیے کام کر رہے ہیں؟

فخر زمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان کے لیے یہ ایک سبق ہے، سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر لکھنا چاہیے تھا، پی سی بی کا اس معاملے پر ایکشن لینا بنتا ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں، مجھے نوکری کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 نوکری کرنے والا بندا نہیں ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی